دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

   واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کاجدید ترین فائٹر جیٹ ایف 35حادثے کا شکار ہوگیا ہے، تاہم اس خوفناک حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ۔میڈیارپورٹس مطابق الاسکا میں ایک تربیتی مشق کے دوران ایف 35جنگی طیارہ لینڈنگ کے دوران ایلسن ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوگیا۔ کینیڈن کرنل پال ٹانڈسن جو 354 ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر ہیں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پائلٹ نے حادثے سے پہلے فضائی ایمرجنسی کی کال دی تھی۔ پائلٹ کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔