کیف (آئی این پی )یوکرین کا پہلا فرانسیسی میراج لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔یوکرینی فضائیہ کے مطابق یہ واقعہ ایک فضائی مشن کے دوران پیش آیا، پائلٹ نے پرواز کے دوران پرواز کنٹرولر کو ایوی ایشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی۔ اس کے بعد پائلٹ نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے ایجیکٹ کیا۔