ہنوئی(آئی این پی )ویتنام کے وسطی صوبہ ڈاک لاک کے پہاڑی علاقے میں ایک فوجی طیارہ کریش کر گیا، پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ ہو کر اپنی جان بچا لی۔غیرملکی میڈیار پورٹ کے مطابق مقامی حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ معمولی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا، پائلٹ کی بروقت ایجیکشن نے بڑے نقصان سے بچا لیا۔