چین نے ڈیپ سیک کے بعد ایک اور حیران کن چیٹ باٹ تیار کرلیا

 بیجنگ(آئی این پی)چین نے ڈیپ سیک کے بعد مینس نامی چیٹ باٹ کرکے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مینس مصنوعی ذہانت کا پہلا ماڈل ہے جو انسانی ہدایات کے بغیر خود سے فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جسے چینی کمپنی علی بابا کے ذیلی ادارے مانیکا نے تیار کیا ہے۔ماہرین کے مطابق مینس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خودکار طریقے سے نہایت پیچیدہ ٹاسکس سرانجام دے سکتا ہے اور اس کے لیے انسان کی طرف سے انسٹرکشنز کی ضرورت نہیں ہوتی۔رپورٹس کے مطابق اس ماڈل کو کاروباری اعدادوشمار کے تجزیے اور ترتیب، برازنگ اور ریسرچ جیسے شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔