15سالہ حراانور کو ٹک ٹاک بنانے کا شوق تھا، کئی بار منع کرنے پر بھی باز نہ آنے پرگولی ماردی،
کوئٹہ(یواین پی)باپ نے ٹک ٹاک بنانے پر ناراض ہوکر بیٹی کو قتل کردیا،پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتولہ کے والد، چچا اور ماموں کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے،پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلوچی سٹریٹ میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کی اطلاع ملی، پولیس نے وہاں پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتا چلا کہ لڑکی کی عمر 15سال ہے جسے اس کے باپ نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ گوالمنڈی کے علاقے بلوچی سٹریٹ میں حرا انوار کو گھر کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوراً موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیاجہاں پوسٹ مارٹم کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے اہل خانہ سے تفتیش پر بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا شوق تھا۔باپ کے کئی بار منع کرنے پر بھی لڑکی باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم انوار الحق اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کوئٹہ سے امریکا شفٹ ہو گیا تھا اور چند روز قبل ہی کوئٹہ واپس آیا تھا۔مقتولہ کے باپ نے اپنے سالے طیب علی کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔