سندھ ہائیکورٹ، 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

 کراچی (آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائیکورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف چوتھی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔