سندھ ہائیکورٹ: عارف علوی و اہلخانہ کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے پر فریقین سے جواب طلب

کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے اہلخانہ کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عارف علوی کے وکیل نے بتایا کہ سابق صدر مملکت، اہلیہ اور بچوں کے بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں، ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکائونٹس منجمد کئے۔بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کر لیا۔