بلاول بھٹو زرداری کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے، سردار سلیم حیدر

شہید ذوالفقار بھٹو اورشہید نظیر بھٹو کے پائے کے لیڈرز ابھی تک پیدا نہیں ہوئے:گورنر پنجاب
لاہور(آئی این پی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے۔گورنر پنجاب سے مختلف جامعات کے طلبا و طالبات نے گورنر ہائو س لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ اساتذہ روحانی والدین ہیں ان کی عزت و احترام واجب ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نوجوان پڑھا لکھا دلیر لیڈر ہے، بلاول بھٹو جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے پائے کے لیڈرز ابھی تک پیدا نہیں ہوئے۔گورنر سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔