ذاتی سکیورٹی عملہ بھی ساتھ ہے ‘آکسفورڈ یو نین میں طلبہ سے خطاب کریں گے ،جرمنی بھی جائیں گے
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دورہ امریکا کے لیے براستہ دبئی روانہ ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دبئی میں کچھ دیر قیام کے بعد وہاں سے امریکا روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ ذاتی سیکیورٹی عملہ بھی گیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی دورہ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ کے خصوصی ناشتہ میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ آکسفورڈ یونین بھی جائیں گے جہاں وہ طلبہ سے خطاب کریں گے۔دورہ امریکا مکمل ہونے کے بعد بلاول بھٹو جرمنی جائیں گے، جہاں وہ میونخ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔