وزیراعظم شہباز شریف آج رحیم یار خان کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر سے متوقع ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کا طیارہ یو اے ای کے حکمرانوں کے زیر استعمال ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ذرائع کے مطابق دورے کا دورانیہ مختصر ہوگا اور وزیراعظم میڈیا سے بھی مختصر گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔مزید اطلاعات کے مطابق، اگر موسم کی صورتحال موافق رہی تو وزیراعظم کا طیارہ شیڈول کے مطابق روانہ ہوگا اور دورے میں سفارتی و سیاسی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔