رحیم یارخان میں دکان کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ایک اور زخمی خاتون دم توڑ گئی، جس کے بعد اس حادثے میں خواتین کی مجموعی اموات کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے تلے دب کر 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جبکہ متاثرہ خواتین بی آئی ایس پی کی امدادی رقم لینے آئی تھیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شیخ زید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا، اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔