رحیم یارخان میں آئل ٹینکر میں آگ، 2 جاں بحق

رحیم یارخان میں آئل ٹینکر میں آگ، 2 جاں بحق

رحیم یارخان کی قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعہ میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

 یہ واقعہ ورکشاپ میں آئل ٹینکر کی مرمت کے دوران ویلڈنگ کے سبب پیش آیا۔ آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ویلڈر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا، اور آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔