ڈویلپمنٹ پیکیج کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام ایک ادارے کے سپرد ہونگے
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تیاری مکمل،محکمہ ہا ئوسنگ نے وزیرِاعلیٰ کو سمری ارسال کر دی جس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو مکمل انتظامی اور تعمیراتی اختیارات دینے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں م ئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام ایک ہی ادارے کے سپرد کیے جائیں تاکہ دوہری مداخلت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔سمری منظوری پر سیوریج، واٹر سپلائی، سڑکوں اور فٹ پاتھ کی تعمیر سمیت تمام شہری انفراسٹرکچر کے منصوبے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز انجام دیں گی۔ماسٹر پلاننگ کے تمام امور بھی انہی اتھارٹیز کے دائرہ اختیار میں آ جائیں گے۔ابتدائی مرحلے میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔