ٹینکر سڑک پر پھسل کر حادثے کا شکار ہو گیا‘جس کے نتیجے میں پٹرول گرنا شروع ہوا اور تھوڑی دیر میں آگ بھڑک اٹھی
ابو جا (آئی این پی )نائیجیریا میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں دھماک ہوا جس کے باعث 63 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور(ایف آر ایس سی) نے بتایا ریاست نائیجر میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا اور دھماکا ہوا۔ایف آر ایس سی کے سیکٹر کمانڈر نائیجر عائیشاتو سعدو کے مطابق ٹینکر روڑ پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں پٹرول گرنا شروع ہوا اور تھوڑی دیر میں آگ بھڑک اٹھی