ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایڈوانس کورس پر جانے والے ایس ایچ اوز کی جگہ افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہیجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس آئی محمد عاصم کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ سے تھانہ شیرا کوٹ بطور ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ انسپکٹر عامر شہزاد کا تبادلہ تھانہ چونگ سے تھانہ راوی روڈ بطور ایس ایچ او کر دیا گیاانسپکٹر عمران آفریدی کو تھانہ لوئر مال سے تھانہ اقبال ٹاؤن ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہیانسپکٹر عرفان محمود اشرف کو تھانہ لاری اڈا سے ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔انسپکٹر عظیم انور کو پولیس لائنز سے تھانہ چونگ ایس ایچ او اور انسپکٹر محمد نسیم خان کو پولیس لائنز سے تھانہ لاری اڈا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہیایس آئی سید محمد نبیل محسن کا تبادلہ بی بی پاک دامن سے تھانہ لوئر مال کر دیا گیا جبکہ ایس آئی تحسین طاہر گیلانی کو تھانہ نارتھ کینٹ سے انچارج بی بی پاک دامن تعینات کیا گیا ہیاسی طرح لیڈی ٹی ایس آئی آمنہ جمیل کو ویمن ریس کورس میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس آئی بشارت علی کو پولیس لائنز سے تھانہ سبزہ زار ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہینوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر اعتزاز عارف کا تبادلہ تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن سے پولیس لائنز کر دیا گیا ہیڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق یہ تقرر و تبادلے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔