لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں تقرروتبادلے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 7 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کر دئیے ہیں ،ان میں غلام دستگیر کو ڈی ایس پی شاہدرہ آپریشنز لاہور،ڈی ایس پی شاہدرہ ریحان ضیا کو ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی ڈویڑن ،عامر ملک ڈی ایس پی آپریشنز ٹائون شپ تعینات کر دیا گیا ہے۔خرم شہزاد ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز ،محمد آصف خان ڈی ایس پی بٹالین فائیو پی سی لاہور ،غازی عرفان اکبر ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ ،کلیم اللہ کو ڈی ایس پی لیگل اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ۔