لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے4 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کر دئیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رات گئے4 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کر دئیے نوٹیفکیشن کے مطابق طارق جاوید کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گجرات تعینات کر دیا گیامحمد ابراہیم کو ڈی ایس انویسٹی گیشن جہلم تعینات محمد رزاق رانا کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں تعینات کر دیا گیا جبکہ ناصر محمود کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کوٹ مومن سرگودھا تعینات کر دیا گیاتمام افسران کا نوٹیفکیشن آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے جاری کر دیا