بنگلادیش کو وہی سبق سکھانا چاہیے جو اسرائیل نے غزہ کو سکھایا‘ بی جے پی لیڈر

کولکتہ (آئی این پی)  بھارتی ریاست  مغربی بنگال  میں بھارتیہ  جنتا پارٹی (بی جے پی) کے  رہنما  اور  ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  سوویندو ادھیکاری  نے ہرزہ  سرائی کرتے ہوئے کہا ہیکہ بنگلا دیش کو  ویسا ہی سبق سکھانے کی ضرورت  ہے جیسا  اسرائیل نے غزہ کو  سکھایا۔بی جے پی  رہنما نے یہ بیان کولکتہ میں بنگلا دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر ایک احتجاج کے دوران دیا