نیویارک (آئی این پی) امریکا میں وزن کم کرنے والی نئی گولی کی منظوری سے فوڈ انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا۔ سستی اور آسان GLP-1 گولیاں انجیکشن سے زیادہ مقبول ہوگئی ہیں، اس کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے جنوری سے امریکا میں بھوک کم کرنے والی GLP-1 وزن گھٹانے کی گولیوں کی دستیابی فوڈ انڈسٹری کو اپنی مصنوعات میں وسیع پیمانے پر تبدیلی پر مجبور کر دے گی