طوفان کے باعث بھارتی ائیرلائن کی پرواز متاثر ‘ طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں طوفانی ہوائوں اور موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں طوفانی ہوائوں اور موسلا دھار بارش سے بھارتی ائیرلائن کی پرواز شدید متاثر ہوئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا جب کہ طوفانی ہوائوں سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان بھی پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہوائوں سے شہر میں درخت اکھڑ گئے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔