واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ہائی اسکول کے طالب علم میٹیو پاز نے ناسا کے ریٹائرڈ نیوائس مشن کے ڈیٹا کے ساتھ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے 1.5 ملین نئے اسٹارز دریافت کیے، جو روایتی طریقوں سے ماہر فلکیات کی نظر سے اوجھل رہ گئے تھے۔یہ حجم ہی متاثر کن نہیں تھا بلکہ دریافت کے پیچھے کمپیوٹیشنل حکمت عملیاں بھی قابل ذکر تھیں، ناسا کے ڈائریکٹر جیریڈ آئزیک مین نے میٹیو سے براہِ راست کہا کہ براہِ کرم ناسا میں ملازمت کے لیے درخواست دیں، میں ذاتی طور پر آپ کو سائن اپ بونس کے طور پر فائٹر جیٹ رائیڈ دوں گا