ناسا کے خاموش سپر سونک جیٹ کی پہلی پرواز

واشنگٹن (آئی این پی) ناسا کے خاموش سپر سونک جیٹ کی پہلی پرواز کرلی۔جب سپرسونک طیارے آواز کی اسپیڈ کو عبور کرتے ہیں، تو وہ ایک زوردارگونج پیدا کرتے ہیں جسے سونک بوم کہا جاتا ہے۔ اس سونک بوم کی شدت اس قدر زیادہ ہو سکتی ہے کہ یہ عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے تک توڑ دے، اور یہ عام طور پر رہائشی علاقوں میں سپرسونک پروازوں پر پابندی کا سبب بنتا ہے۔زور دار آواز کی وجہ سے 1970 کی دہائی میں سپرسونک طیارے جیسے Concorde نے جب تجارتی پروازیں شروع کیں، تو ان پروازوں کے لیے بیشتر علاقوں میں زمین کے اوپر پرواز کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی تاکہ شہری علاقوں میں شور نہ ہو۔