سہیل آفریدی اور قیادت بار بار پاکستان کی وحدت پر حملہ آور ہوتی ہے خواجہ آصف

پی ٹی آئی ورکر سوشل میڈیا پر گندی استعمال کرتے ہیں، ان سب چیزوں سے پہلے بھی بین الصوبائی عزت خراب ہوتی رہی ہے‘آئیں مل کر اس کا سدباب کرتے ہیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے  سہیل آفریدی آپ اور آپ کی  پارٹی کی قیادت بار بار پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتی ہے۔ایکس اکاؤنٹ (ٹویٹر) پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خط کے حوالے سے انہوں نے پوسٹ کیا ہے  سہیل آفریدی صاحب! آپ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے، آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں۔ آپ کے ورکر آپ کی قیادت کی آشیر باد سے انتہائی گندی زبان سوشل میڈیا پر استعمال کرتے ہیں، ان سب چیزوں سے اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہوتی رہی ہے۔وزیر دفاع نے مزید لکھا کہ آئیں سب مل کر اس کی مذمت اور سدباب کرتے ہیں۔