لاہور: 24 گھنٹوں میں 208 ٹریفک حادثات، 223 افراد زخمی

لاہور: 24 گھنٹوں میں 208 ٹریفک حادثات، 223 افراد زخمی

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 208 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 223 افراد زخمی ہوئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آنے والے افراد میں 85 شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 139 افراد کو معمولی زخمی حالت میں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثات زیادہ تر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے، جس میں تیز رفتاری، سگنلز کی خلاف ورزی اور گاڑیوں کے درمیان فاصلے کا خیال نہ رکھنا شامل ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور اپنی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی ہے تاکہ آئندہ ایسے حادثات کو روکا جا سکے۔