لبرٹی گول چکر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات، پی ایچ اے سرگرم

لبرٹی گول چکر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات، پی ایچ اے سرگرم

لاہور: لبرٹی گول چکر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا۔

ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پر گول چکر پر بنے مونومنٹ کی مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق مین شاہراہوں پر نصب غیر فعال فواروں کی بحالی اور مرمت بھی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ جلد ہی مونومنٹ کی بحالی کا کام مکمل کرلیا جائے گا، جس سے لاہور کو مزید سرسبز اور خوبصورت بنانے کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہوگی۔ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی دن رات شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔