لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر یوم تشکر کو بھرپور انداز میں منانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
اس سلسلے میں آج رات 8:30 پر لبرٹی چوک پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک شرکت کریں گے۔تقریب کا مقصد مکار دشمن کے خلاف حاصل کی جانے والی عظیم کامیابی کا جشن منانا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جن کی قربانیوں اور خدمات نے ملک کی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا۔یوم تشکر کی اس تقریب میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جو کہ حاضرین کے لیے ایک منفرد تجربہ ہوگا۔
اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔یہ تقریب نہ صرف پاک فوج اور فضائیہ کے عزم و حوصلے کو سراہنے کا ایک موقع ہوگی، بلکہ ملک کے دفاع میں ان کی عظیم کامیابیوں پر قوم کے شکر گزار ہونے کا اظہار بھی کرے گی۔