شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ بھکھی گاؤں میں پیش آیا جہاں گھوڑے کی لات لگنے سے بچہ دیوار سے جا ٹکرایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد بچے کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ حادثے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق واقعہ انتہائی افسوسناک تھا جس کے باعث اہلِ خانہ اور مقامی افراد میں غم کی لہر دوڑ گئی۔