این جی سی:گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز

جرمن بینک نے گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لیے 27 ملین یورو فراہم کیے 
لاہور(خصوصی رپورٹ )نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے220/132 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے منیجنگ ڈائریکٹر سیمنز انرجی، انجینئر ندیم علی کاظمی اور جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر سیباسٹن جیکب کے ہمراہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں پراجیکٹ سائٹ پر منعقدہ تقریب میں گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ جرمن بینک کے ایف ڈبلیو نے اس گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لیے 27 ملین یورو فراہم کیے ہیں جو 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔