کراچی (آئی این پی )کراچی میں سال نو کے موقع پرغل غپاڑہ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذکردی گئی ۔شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی۔ 31دسمبر سے یکم جنوری تک دو روز کے لیے دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔