امریکہ میں داخلے ‘ باہر جاتے ہوئے بائیومیٹرک اور چہرہ شناس نظام لازمی قرار

 عمر کی  وہ رعایتیں  ختم کر دی گئیں جو پہلے 14 سال سے کم اور 79 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے تھیں‘نظام26دسمبر 2025 سے نافذ ہوگا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے غیر ملکیو ں اور  گرین کارڈ ہولڈرز  کیلئے   ملک میں داخلے اور خروج کے وقت بائیومیٹرک اور چہرہ شناس نظام کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق یہ نیا ضابطہ 26 دسمبر 2025 سے نافذ ہوگا، جس کا مقصد جعلی سفری دستاویزات، شناختی دھوکہ دہی اور ویزا کی مدت سے تجاوز کے واقعات کو روکنا ہے۔محکمہ کے ذیلی ادارے یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق اب ہر غیر امریکی شہری کی تصویر اور دیگر بائیومیٹرک معلومات سرحدی چیک پوائنٹس پر داخلے اور روانگی، دونوں مواقع پر حاصل کی جائیں گی۔ اس ضمن میں وہ عمر کی رعایتیں بھی ختم کر دی گئی ہیں جو پہلے 14 سال سے کم اور 79 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے موجود تھیں۔یہ نظام دراصل موجودہ چہرہ شناخت ٹیکنالوجی کو وسعت دے گا جو اس وقت زیادہ تر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر استعمال کی جا رہی ہے، تاہم نئے ضوابط کے بعد اسے تمام زمینی، سمندری اور فضائی داخلی و خارجی راستوں پر لازم کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے ویزا سے زیادہ قیام کرنے والوں کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی