تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات جاری رہیں گے: عرفان صدیقی

تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات جاری رہیں گے: عرفان صدیقی

پارلیمنٹ ہاؤس: حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے تحریری جواب سے مطمئن ہو گئی تو مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے بتایا کہ تحریک انصاف آج اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی، جو کہ تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی تحریک انصاف کو تحریری جواب دیا جائے گا۔عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے بھی مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ حکومتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ حکومت 31 جنوری سے قبل تحریک انصاف کو جواب دے گی۔واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اس اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔