ایف آئی اے نے سعودی عرب جانے والی دو خواتین کو گداگری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے سعودی عرب جانے والی دو خواتین کو گداگری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی دو خواتین، عیشا دیوی اور نیشو دیوی کو گرفتار کر لیا۔

 ان خواتین کا وزٹ ویزہ تھا، اور ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ وہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے جا رہی تھیں۔ عیشا دیوی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، اور وہ پہلے بھی سعودی عرب میں گداگری کے الزام میں گرفتار ہو چکی تھیں، جہاں سے وہ ڈیپورٹ کی گئی تھیں۔ نیشو دیوی سعودی حکام کو اپنے سفر کے مقصد کے بارے میں مطمئن نہ کر سکی اور اس کے پاس سفری اخراجات کے لیے کوئی رقوم بھی نہیں تھیں۔ دونوں خواتین کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔