لاہور(سپیشل رپورٹر)فضائی آلودگی اور سموگ کنٹرول کرنے کے لیے لاہور میں پاکستان کا پہلا سموگ ٹاور نصب کردیا گیا۔سموگ ٹاور کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائیگا اور دو ہفتے بعد نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اسموگ ٹاورز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔حالیہ ٹاور لاہور کے علاقہ محمود بوٹی میں سموگ ٹاور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے اسموگ ٹاور ایک کلومیٹر کے ایریا میں 50 ہزار کیوبک فی گھنٹہ سے فضا کو صاف کرسکے گا، اسموگ ٹاور کا کلینکل، لیب ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا