ایل ڈی اے ، پی ایچ اے میں تنازع،ٹرام پراجیکٹ بارے مونومنٹ کی تعمیر ات کو رکوادیاگیا
لاہور (خصوصی رپورٹ)شہر لاہور میں سرکاری اداروں نے من مرضی کے منصوبہ جات شروع کرکے سرکاری خزانے کے ساتھ کھلواڑ کرنا شروع کر دیا، ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرنے اور دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی حدود میں مداخلت کی گئی جس کے سبب منصوبہ جات پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا،شہر کی دو اتھارٹیز ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئیں، لاہور کی بیوٹیفکیشن کے معاملے پر ایل ڈی اے اور پی ایچ اے میں نیا تنازع پیدا ہوگیا، حسین چوک کی تزئین و آرائش پر دو ادارے آمنے سامنے آگئے، حسین چوک تزئین و آرائش اور ٹرام منصوبے میں باہمی تصادم ہوگیا، پی ایچ اے کروڑوں کی لاگت سے حسین چوک پر مونومنٹ کی تعمیر کر رہا ہے تاہم ایل ڈی اے نے حسین چوک پر تعمیراتی کام رکوا دیا۔ ذرائع کے مطابق حسین چوک پر موجودہ ٹرام منصوبے کے پیش نظر کام رکوایا گیا۔