شہری پر فائرنگ ، بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر فائرنگ اور بھتہ مانگنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ملزمان زیشان اور نادر نے شہری کفیل بٹ سے 20 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھاجو نہ دینے پر ملزمان نے شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی اور دھمکیاں دیں ملزمان کر جدید ٹیکنالوجی ، جیو فینسنگ ، اور پیسہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیاملزمان کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمات درج کر کہ مزید تحقیقات کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیا ہے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز کا مزید کہنا ہے کہ شہر بھتہ خوری کسی صورت برداشت نہ کی جائیگی آئندہ بھی اگر کوئی بھتہ خوری کے جرم کا مرتکب ہوا تو اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔