پتنگ بازی، ون ویلنگ، فائرنگ ، 24 ملزمان گرفتا ر

نیو ایئر نائٹ پر ون ویلرز، ہوائی فائرنگ پر قانون حرکت میں آئے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کیخلاف ایکشن جاری ہیں شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 12 ون ویلرز گرفتار ہوئے۔پتنگ بازی 5 ہوائی فائرنگ میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پتنگیں، پستول، گولیاں و میگزینز برآمد کئے گئے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔نیو ایئر نائٹ پر ون ویلرز، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔