ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 41 ون ویلرز پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نیون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 48 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 51 ملزمان کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 41 ون ویلرز گرفتار ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیااور اسلحہ برآمد کرلیا گیاڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی کرنیوالے 5 ملزمان کو بھی قانون کے حوالے کیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہیں،خونی کھیل نے کئی گھر اجاڑ دئیے