ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 72پیسے یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جہاں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، جس کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ تک سستی ہو سکتی ہے۔