اقوام متحدہ سیکرٹری کی مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت
غزہ(آئی این پی )اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری رہی، اسرائیل نے مزید 4 فلسطینی شہید کر دیئے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی میں بے گھر افراد کی عمارت کو نشانہ بنایا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی۔انتونیو گوتریس نے کہا یہودی بستیوں کی تعمیرعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل مغربی کنارے پر قبضے سے متعلق فیصلہ واپس لے۔واضح رہے کہ حماس نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں نے غزہ میں جنگ بندی کو بے معنی کردیا