غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے، 88 فلسطینی شہید ‘درجنوں زخمی

اسرائیلی فوج کا  شمالی غزہ میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد  وسطی علاقوں تک پھیلانے کا بھی عندیہ 
غزہ (آئی  این پی )غزہ میں اسرائیل فوج کی بربریت جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 88 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق کو اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین اسکول پر بمباری کی گئی۔اس کے علاوہ غزہ میں  امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی حملہ ہوادوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران سے جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے گنجان آباد علاقوں کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔