2024 نے گرم ترین سال ہونے کے ریکارڈ توڑ دیئے

درجہ حرارت میں1.5 ڈگری سینٹی گریڈ  اضافہ ،جنوبی افریقہ میں فروری  صدی کا خشک ترین ماہ قرار 
 کیلیفورنیا(آئی این پی)سال 2024 نے گرم ترین سال ہونے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولو جیکل آرگنائزیشن کی موسم ،آب وہوا اور آبی وسائل سے متعلق رپورٹ کے مطابق 2024نے گرم ترین سال ہونے کے ریکارڈ توڑ دیئے، درجہ حرارت میں ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا۔دی کلائمٹ ایکشن مانیٹر 2024 کی رپورٹ کے مطابق 2024 نے دنیا بھر میں درجہ حرارت کے لحاظ سے 15ریکارڈ توڑے جس کے پوری دنیا میں اثرات مرتب ہوئے، جنوبی افریقہ میں فروری کو صدی کا خشک ترین ماہ قرار دیا گیا۔