کراچی (آئی این پی )کراچی میں رواں سال اکتوبر کی راتیں شہر کی موسمیاتی تاریخ کی گرم ترین راتیں رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے کم سے کم اوسط درجہ حرارت کا 57 سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 1967میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.6 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا لیکن گذشتہ ماہ شہر کا کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.9ڈگری رہا، اس طرح 57سال بعد کم سے کم اوسط درجہ حرارت 0.3ڈگری زائد رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے رات کے کم سے کم درجہ حرارت کا ایک سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، رواں سال اکتوبر میں رات کا درجہ حرارت 26.3 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ اکتوبر 2023 میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔