واشنگٹن (آئی این پی )عالمی شہرت یافتہ ماہرِ حیوانات اور ماحول دوست رہنما جین گوڈال کا آخری انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایلون مسک، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو خلا میں بھیجنا چاہتی ہیں۔جین گوڈال گزشتہ کئی دہائیوں سے جنگل میں چمپینزیوں کے ساتھ تحقیق میں مصروف رہیں اور حیوانی بقا، ماحولیات اور انسانی عادات پر ان کی تحقیق نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔