روس کا مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی تعیناتی پر پابندی ختم کرنیکا عندیہ

 ماسکو (آئی این پی )روس نے مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی پر مجوزہ پابندی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا کی جانب سے مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی شروع کرنے پر روس بھی مجوزہ پابندی ختم کردے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور نیٹو کے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال کے مطابق اقدامات کریں گے۔