ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل خرمشہر فور کا کامیاب تجربہ

تہران (آئی این پی )ایران نے اپنے جدید ترین طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل خرمشہر فور کے کامیاب تجربے اور اسے پہلی بار زیرِ زمین تنصیب کرنے کا اعلان  کیا ہے۔ ایرانی سرکاری اور ریاست سے منسلک میڈیا کے مطابق یہ تجربہ پاسدارانِ انقلاب کے فضائی و خلائی شعبے کی جانب سے کیا گیا۔  اطلاعات کے مطابق خرمشہر فور میزائل کی رینج 2 ہزار کلومیٹر ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ میزائل طویل فاصلے پر واقع اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ میزائل 1500 کلوگرام تک وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔