لندن(آئی این پی )برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی سابق بنگلا دیشی وزیر سیف الزمان کے اثاثے منجمد کردئیے گئے۔ کرپشن کے الزامات، لندن، دبئی، نیویارک میں سابق بنگلا دیشی وزیر سیف الزمان چودھری کے خفیہ اثاثے بے نقاب ہوگئے ہیں۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے سیف الزمان کی 11ملین پائونڈ کی جائیداد منجمدکردی ہے جب کہ350غیر ملکی اثاثوں کی تحقیقات جاری ہے۔یہ اقدام بنگلا دیشی حکام کی جانب سے قانونی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے۔