رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں مجموعی طور پر 2174 واقعات رپورٹ ہوئے
گزشتہ سال اسی عرصے میں 1983 واقعات ہوئے تھے،شہری حلقوں میں تشویش
لاہور (کرائم رپورٹر) خواتین، بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور اغوا کے واقعات میں کمی کے دعوئوں کے برعکس رواں سال جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں مجموعی طور پر 2174 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 1983 واقعات سامنے آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اجتماعی زیادتی کے 27، بچوں سے بدفعلی کے 84 اور بچیوں سے جنسی درندگی کے 34 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ خواتین کے اغوا کے 1104 اور کمسن بچوں کے اغوا کے 237 کیسز سامنے آئے، اسی طرح خواتین سے زیادتی کے 205 واقعات بھی رپورٹ ہوئے، پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اور انویسٹی گیشن پولیس متعدد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔