2025میں بلاول بھٹو کی شادی کاامکان ہے:اخترصدیقی

بانی پی ٹی آئی کیلئے مشکلات بڑھیں گی‘نوازشریف برطانیہ  شفٹ ہوسکتے ،پیپلزپارٹی کوحکومت مل سکتی 
مریم نوازکوکامیابی ملی گی ،پاکستان عوامی تحریک ایک بارپھرمنظرعام پر آکرتہلکہ مچاسکتی ہے:آسٹرو پامسٹ
اسلام آباد(آن لائن)معروف آسٹروپامسٹ(ستارہ شناس)اخترصدیقی نے نئے سال 2025کے لیے کئی اہم پیش گوئیاں کی ہیں اور بتایاہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کیلئے سال کے ابتدامیں مشکلات میں کمی کی بجائے مزیداضافے کاامکان ہے ،میاں نواز شریف کی صحت کومسائل لاحق ہوسکتے ہیں ،برطانیہ دوبارہ سے شفٹ ہوسکتے ہیں ،پیپلزپارٹی کوحکومت مل سکتی ہے ،شہبازشریف حکومت کواتحادی جماعتوں کے روٹھنے منانے کاسلسلہ جاری رہے گا،بطور سیاسی جماعت ن لیگ کومشکل وقت سے گزرناہوگا،مریم نوازکوکامیابی ملیں گی ،بلاول بھٹوزرداری کیلئے شادی کاسال ہوسکتاہے ،شادی ارینج ہونے کاامکان ہے ،ایم کیوایم کوسندھ میں مزیدتنزلی کا سامنا ہوگا، جماعت اسلامی کوعروج ملے گامگرانتخابی سیاست میں ابھی انھیں قابل ذکرکامیابی نہیں مل سکے گی ،پاکستان عوامی تحریک ایک بارپھرمنظرعام پر آکرتہلکہ مچاسکتی ہے،جے یوآئی ف کوبلوچستان اور کے پی میں مزیدکامیابیاں مل سکتی ہیں گورنرشپ سمیت دیگراموران کے پاس آسکتے ہیں ،مرکزی سطح پر بھی ان کوکوئی اہم ذمہ اری سونپی جانے کاامکان ہے ۔ دہشت گردوں کے مقابلے میں قابل قدرکامیابیاں ملیں گی ،بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کوابھی بھی مزیدمشکلات کاسامناکرناپڑسکتاہے ،شام کے حالات عرب ممالک پربہت زیادہ اثرات ڈالیں گے ،فلسطین کے لوگوں کے لیے مارچ کے بعدسکون پیداہوسکتاہے