2025میں لاہور ہائیکورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے

 عدالتی نظام میں شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیح ہے:چیف جسٹس عالیہ نیلم
لاہور(آئی این پی )  2025 کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ میں ایک سال میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے جو اسی عرصے میں دائر ہونے والے نئے مقدمات سے 16 فیصد زیادہ ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق  2025 میں لاہور ہائیکورٹ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 45 ہزار 748 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ اسی مدت کے دوران ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے گئے،۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے اس شاندار عدالتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام میں شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیح ہے، آٹومیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے مقدمات کے فیصلوں کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔