پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے: عبدالغفور حیدری

 بانی کے بغیر تحریک انصاف نہ ہونے کے برابر ہے، رہائی ہمارا مسئلہ نہیں:رہنماجے یو آئی
اسلام آباد(آئی این پی ) رہنما جے یو آئی(ف)مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد بانی کی رہائی ہے، بانی کے بغیر تحریک انصاف نہ ہونے کے برابر ہے۔ نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی ہمارا مسئلہ نہیں ہے، آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ پرعمل کیا جاتا تو تباہی آجاتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو آئینی عدالت کے قیام سے روکا، ہم نہ ہوتے تو حکومت تمام 56 ترامیم منظورکروا لیتی، تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان اختلافات کا پہاڑحائل تھا، اپوزیشن میں آنے کے بعد ہم نے سیز فائرکا فیصلہ کیا۔